لاہور:

پاکستان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا، حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلیے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا۔

جدید ڈرون 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیکریٹری داخلہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے جدید ایئر لفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائیٹس مکمل کی ہیں۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس کیلئے 10 مزید ائیر لفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان میں یہ اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ ڈرون سروس ہے۔ محکمہ داخلہ ‘‘پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور‘‘ کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔

ڈرون سروس سے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے انسانوں کو محفوظ انداز میں ایئر لفٹ کیا جا سکتا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق سیلاب و ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس جوان فرنٹ لائن سولجرز ہیں،  سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ اہلکار و رضاکار قیمتی انسانی جانیں بچا رہے ہیں۔

سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رواں ہفتے 4000 سے زائد رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

شہری اپنی صلاحیت کے مطابق بطور رضاکار خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔ شہری آن لائن پورٹل VCD.

HOME.GOP.PK پر بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ جدید آلات اور تربیت سے شہری دفاع کو عالمی معیار کے مطابق لا رہے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایئر لفٹ ڈرون سول ڈیفنس کے مطابق

پڑھیں:

سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب

۔لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ مشکل وقت میں مصیبت میں گھرے لوگوں کے کام آنا کسی عبادت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فیصل عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے اس وقت حکومت،ادارے اور فلاحی تنظیمیں مل کر کام کررہی ہیں۔ متاثرین کی بحالی تک امدادی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ فیصل عبدالستارایدھی کا اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھانا قابل ستائش ہے۔گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لئے ایدھی فائونڈیشن کی فلڈ ریلیف سروسز کو بہت سراہا۔ اْنہوں نے فیصل ایدھی کو عوام کی بے لوث خدمت پر شاباش دی اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں گورنر ہائوس کی اعزازی شیلڈبھی پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں
  • حکومت سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کیوں نہیں کر رہی؟
  • سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
  • وقت نہ ہونے پر بھی سیلابی سیاست
  • سیلاب متاثرین میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے
  • حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • گجرات: چودھری پرویزالٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن تقسیم