WE News:
2025-11-03@08:19:18 GMT

آئی فون 17 پاکستان میں کب دستیاب ہوگا، قیمت کیا ہوگی؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT

آئی فون 17 پاکستان میں کب دستیاب ہوگا، قیمت کیا ہوگی؟

دنیا بھر میں گزشتہ روز متعارف کرائی جانے والی آئی فون 17 سیریز اب جلد ہی ڈیلیوری کے لیے تیار ہے،اس نئی لائن اپ میں چار ماڈلز شامل ہیں جن میں آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔

دنیا بھر کے صارفین کی طرح پاکستان میں بھی آئی فون کے شوقین افراد یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ یہ ڈیوائس یہاں کب دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی فون 17 لانچ کردیا، 9 سال میں سب سے بڑی تبدیلیاں، قیمتیں بھی آگئیں

پاکستان میں ایپل کے آفیشل پارٹنر اور معروف اسمارٹ فون ڈسٹری بیوٹر ییلوسٹون کے مطابق پری بُکنگ آج (10 ستمبر) سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ ڈلیوریز اکتوبر 2025 کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔

ماہرین کے مطابق امریکا، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک “A کیٹیگری” میں شامل ہیں جہاں آئی فون سب سے پہلے پہنچتا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان، بھارت اور دیگر خطے دوسرے فیز میں شامل ہیں، جس کی وجہ سے یہاں لانچنگ میں کچھ تاخیر ہوتی ہے۔

موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈپٹی وائس چیئرمین ذیشان میاں نور کے مطابق دنیا بھر میں آئی فون 17 کی ڈیلیوری 19 ستمبر سے شروع ہوگی، تاہم پاکستان میں یہ دوسرے فیز میں لانچ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک A کیٹیگری میں شامل ہیں جہاں فون سب سے پہلے پہنچتا ہے، جبکہ پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک دوسرے مرحلے میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم الرٹ جاری ہوگیا

قیمت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 کی عالمی قیمت تقریباً 799 ڈالرز سے شروع ہوگی، جو گزشتہ ماڈل آئی فون 16 (699 ڈالرز) کے مقابلے میں 100 ڈالر زیادہ ہے۔ اس اضافے کے مطابق پاکستان میں ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں بھی تقریباً 17 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ذیشان میاں نور کے مطابق چونکہ آئی فون 17 کے مختلف ماڈلز ہیں اور ایڈوانس ماڈلز کی قیمت تقریباً 2000 ڈالرز تک ہے، اس لیے ان پر سیل ٹیکس بھی اسی تناسب سے لاگو ہوگا۔

ییلوسٹون کے مطابق صارفین 50 فیصد ایڈوانس ادا کر کے اپنے ڈیوائسز ریزرو کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اسٹاک محدود ہوگا لیکن تمام یونٹس پی ٹی اے سے منظور شدہ ہوں گے اور صارفین کو آفیشل ایپل وارنٹی بھی فراہم کی جائے گی تاکہ مقامی قوانین اور بعد از فروخت سہولت یقینی بنائی جا سکے۔

موبائل فون ڈیلر محمد عثمان کے مطابق پاکستان میں آئی فون 17 کے آنے میں ابھی وقت لگے گا کیونکہ یہ پہلے یورپی ممالک میں لانچ ہوتا ہے اور پھر پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں دستیاب ہوتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں یہ فون آنے میں تقریباً ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 17 سیریز میں سم سلاٹ نہیں ہوگی؟

دوسری جانب موبائل ڈیلر عمر عوان کا کہنا ہے کہ آئی فون 17 کی کل اناؤنسمنٹ ہوئی ہے اور 12 ستمبر سے دنیا بھر میں پری آرڈرز شروع ہوں گے، جبکہ 19 ستمبر سے ڈیلیوری کا آغاز ہوگا۔ ان کے مطابق پاکستان میں اسٹاک 21 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہو سکتا ہے، تاہم اصل لانچ اکتوبر کے آغاز میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی شروع میں قیمتیں زیادہ ہوں گی اور وقت کے ساتھ ان میں کمی آئے گی۔

ٹیکسز کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔ عمر عوان کے مطابق فون پاکستان آنے کے بعد اس کا ٹائپ اپروول ہوگا اور پھر ٹیکسز کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال آئی فون 16 پرو میکس پاسپورٹ پر رجسٹر کروانے پر تقریباً 1 لاکھ 48 ہزار روپے میں دستیاب تھا، جبکہ بغیر پاسپورٹ یہ 1 لاکھ 73 ہزار روپے تک کا پڑتا تھا۔ ان کے مطابق امکان ہے کہ آئی فون 17 پرو میکس پاسپورٹ پر 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور بغیر پاسپورٹ تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہو۔

ییلوسٹون نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے تمام یونٹس پی ٹی اے سے منظور شدہ ہوں گے اور صارفین کو آفیشل ایپل وارنٹی فراہم کی جائے گی تاکہ مقامی قوانین کے مطابق سہولت اور بعد از فروخت سروس یقینی بنائی جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی فون 17 پرو آئی فون 17 آئی فون 17 ایئر آئی فون 17 پرومیکس ایپل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی فون 17 پرو ا ئی فون 17 ا ئی فون 17 ایئر ا ئی فون 17 پرومیکس ایپل کے مطابق پاکستان میں آئی فون 17 پرو کہ آئی فون 17 ان کے مطابق میں دستیاب ا ئی فون 17 ہزار روپے شامل ہیں دنیا بھر کے لیے یہ بھی

پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات، استحکام پاکستان پارٹی نے تیاریاں شروع کر دیں

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے لاہور سمیت پنجاب کی قیادت کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان کریں گے۔
 
لاہور ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان نصیب کریں گے۔ ہدایات کے مطابق کے ہر ڈویژن کے مرکزی عہدیدار اپنے اپنے اضلاع کی نگرانی کریں گے، جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے عہدیدار بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرستیں تیار کر کے پارٹی کی مرکزی قیادت کو پیش کریں گے، امیدواروں کا حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔
 
عبدالعلیم خان اور دیگر مرکزی قائدین ڈویژنل اور ضلع کے عہدیداروں کی سفارش پر امیدواروں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ عبدالعلیم خان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایسے امیدوار سامنے لائے جائیں جو ایماندار اور سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہوں، جبکہ ہر یونین کونسل میں سیاسی طور پر مضبوط شخصیات کو پارٹی میں فوری شامل کیا جائے اور تنظیم سازی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بلدیاتی انتخابات، استحکام پاکستان پارٹی نے تیاریاں شروع کر دیں
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات
  • آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟