دھونی کی بالی ووڈ میں انٹری؟ دھواں دار ٹیزر نے مداحوں کا دل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، اس ٹیزر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔
یہ ٹیزر بالی ووڈ اداکار آر مادھون کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔
سابق کپتان دھونی اور اداکار مادھون اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی وردی پر بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جیسے دونوں کسی مشن پر نکلے ہوں۔
A post common by R.
دھونی اور مادھون نے بھاری اسلحہ بھی اٹھا رکھا ہے اور وہ کسی گینگ کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کر رہے ہیں جس سے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ کسی فلم کا ٹیزر ہے۔
اس پوسٹ کے کیپش میں مادھون نے لکھا ’ایک مشن اور 2 فائٹرز‘۔ تاہم آر مادھون نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کوئی ویب سیریز ہے، فلم ہے یا کوئی اشتہار۔
اس ٹیزر کے منظر عام پر آنے کے بعد دھونی کے مداح چہ مگوئیاں کررہے ہیں کہ وہ اب فلموں کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔