وزارت قانون اور ایف پی سی سی آئی میں ثالثی و مصالحتی نظام کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
وزارت قانون اور ایف پی سی سی آئی میں ثالثی و مصالحتی نظام کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )وزارتِ قانون و انصاف اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان انٹرنیشنل ثالثی و مصالحتی کونسل میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
ایم او یو پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم اے سی عائشہ رسول نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت وزارت قانون اور ایف پی سی سی آئی کاروباری برادری کے باہمی تنازعات کے حل کے لیے مصالحتی اور ثالثی کونسل کے نظام کو فروغ دینے کے لیے تعاون کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یہ ایم او یو متبادل نظامِ انصاف کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور وزارت قانون معیشت کی ترقی کے لیے تنازعات کے حل کے اس جدید طریقے کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی ملک کے معاشی اور دفاعی استحکام کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاروباری طبقہ عدالتوں کے چکر کاٹتا رہے گا تو معیشت کے لیے درکار زرمبادلہ کیسے کما پائے گا۔
وزیر قانون نے بتایا کہ گزشتہ سال انٹرنیشنل میڈیشن اینڈ آربیٹریشن کونسل قائم کی گئی تھی اور اب تک 600 گھریلو ثالثی اور مصالحتی کونسلز کو سرٹیفائی کیا جا چکا ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ملک کی عدالتوں میں اس وقت 24 لاکھ مقدمات زیرِ التوا ہیں، لہذا دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تنازعات کے حل کے متبادل نظام کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ، بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ایشیا کپ، بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ملتان، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ، پانی بستی لانگ،بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑاجائیگا سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نیب 15ستمبر کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ طلب سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا، نوٹیفکیشن جاری حسان نیازی نے فوجی تحویل، عدالتی کارروائی، کورٹ مارشل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی نظام کو فروغ کو فروغ دینے
پڑھیں:
قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول میں رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جانا چاہیے ،عوام کا استحصال روکنے کیلئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا موجودہ نظام نتائج نہیں دے رہا ،دکاندار سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں لائے بغیر من مانے نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرتے ہیں۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ انتظامیہ تھوک کی منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرے اس کے بعد ریٹیل کی سطح پر سخت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ قیمتوں کی چیکنگ کے نظام میں بھی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ،گراں فروشی پر سخت سزائوں اور بھاری جرمانوں کے نفاذ کے لئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کے لئے پیشرفت کی جانی چاہیے ۔