کراچی: سیفٹی ٹینک کی صفائی کے دوران دو خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
کراچی کے علاقے بن قاسم میں نجی کمپنی میں سیفٹی ٹینک کی صفائی کے دوران دو خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم میں قائم نجی کمپنی میں قائم میں ٹینک کی صفائی کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد خاکروب ہیں جو پورٹ قاسم میں قائم نجی کمپنی کے سیفٹی ٹینک کو صاف کر رہے تھے کہ ان کی حالت غیر ہوگئی جبکہ شبہ ہے کہ ممکنہ طور سے دونوں افراد ٹینک میں موجود زہریلی گیس کے سبب دم گھنٹے سے ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت اسٹیفن مسیح اور دھنی پرتو کے نام سے کی گئی۔
تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔