سویڈن میں ایک غیر معمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نئی تعینات ہونے والی وزیرِ صحت ایلیزابیت لان اسٹاک ہوم میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئیں۔

یہ پریس کانفرنس سابق وزیر اَکو آنکاربیرگ جوہانسن کے استعفے کے بعد ان کے جانشین کے طور پر ایلیزابیت لان کا تعارف کرانے کے لیے بلائی گئی تھی۔

پریس کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم اُولف کرسٹرشَن اور توانائی و صنعت کی وزیر ایبا بُش بھی موجود تھیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لان کے گرنے کے فوراً بعد ایبا بُش نے انہیں سنبھالا اور ابتدائی مدد فراہم کی۔

بعد ازاں ایلیزابیت لان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “یہ واقعی ایک عام منگل نہیں تھا، ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ کا شوگر لیول کم ہو جائے۔” تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ گرنے کے باعث انہیں کسی قسم کی چوٹیں آئی ہیں یا نہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس

پڑھیں:

سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی

طاقتور سمندری طوفان میلیسا نے جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو کیٹیگری 5 شدت کے ساتھ ٹکرانے والے طوفان نے کیریبین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ جس میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔

متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ 90 فیصد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔

ان تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔ مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔

زیادہ تر علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے فوج کی مدد لی جا رہی ہے تاہم ریسکیو مشینری کی عدم دستیابی اور دور دراز علاقے ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

سمندری طوفان میلیسا اپنی تمام تر ہلاکت خیزی کے بعد اب کیریبین سے گزر گیا ہے اور اب اس کی رفتار اور شدت میں بھی کمی آچکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
  • آزادکشمیر کی 78سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے ،جو پچھلے  ڈیڑھ سال میں خراب ہوئے ،سردارتنویر الیاس
  • شلپا شیٹی کی والدہ اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل