Express News:
2025-11-03@00:27:07 GMT

ایشیا کپ: آج بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ آمنے سامنے آئیں گے

اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT

ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں آج بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ آمنے سامنے آئیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 94 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ایونٹ میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کو ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے تاہم اس ٹیم کے صرف دو ممبران ہی ہانگ کانگ کی موجودہ ٹیم میں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہانگ کانگ بنگلہ دیش

پڑھیں:

 ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے ایک گاؤں میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے ’دوست‘ اور اس کے بھائی کے ساتھ مل کر اپنے ہی 23 سالہ بیٹے کو ہتھوڑے سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کو سڑک پر ہونے والا حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاکہ بیمہ کی رقم حاصل کی جا سکے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا۔ مقتول پریدیپ شرما کی لاش کانپورایٹا وہ ہائی وے سے برآمد ہوئی۔ ابتدا میں واقعہ کو حادثہ سمجھا گیا، مگر تفتیش کے دوران قتل کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیے پرفیکٹ مرڈر کا خواب جسے فرانزک سائنس نے توڑ دیا، قتل کی لرزہ خیز واردات کی کہانی سامنے آگئی

دھیرا پور سرکل آفیسر کے مطابق، پریدیپ کے والد کے انتقال کے بعد اس کی والدہ نے ماینک عرف ایشو کٹیار نامی شخص سے تعلقات قائم کیے، جس پر پریدیپ نے شدید اعتراض کیا اور ماں سے الگ رہنے لگا۔ وہ آندھرا پردیش میں ملازمت کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، ماں، ماینک اور اس کے بھائی رشیش کٹیار نے مل کر پریدیپ کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔ دونوں بھائیوں نے پہلے پریدیپ کے نام پر کئی انشورنس پالیسیاں خریدیں۔

جب پریدیپ دیوالی کی چھٹیوں پر گھر آیا تو ماینک اور رشیش نے اسے کھانے پر باہر لے جانے کے بہانے اپنی ویگن آر کار میں بٹھایا۔

راستے میں دونوں نے اس کے سر پر ہتھوڑے سے متعدد وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ بعدازاں، انہوں نے لاش کو بلہاراماؤ گاؤں کے قریب سڑک پر پھینک کر حادثے کا منظر پیدا کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کے چچا اور دادا نے ماینک اور رشیش پر قتل کا الزام لگایا جبکہ ماں نے اصرار کیا کہ بیٹا حادثے میں ہلاک ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی تفصیل سامنے آگئی

مزید تفتیش کے بعد پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا ہتھوڑا، غیر قانونی اسلحہ اور کار برآمد کر لی۔ دونوں ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

سرکل آفیسر کے مطابق، رشیش نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں وہ زخمی ہو گیا۔ اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اترپردیش بھارت پریدیپ شرما کان پور

متعلقہ مضامین

  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • میلبرن: آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے دی
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے
  •  ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار