ریاض کرسٹل کرکٹ کلب کی 10 سالہ سالگرہ اور کٹ تقسیم کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
ریاض کرکٹ لیگ (آر سی ایل) کی نمایاں ٹیم ریاض کرسٹل کرکٹ کلب نے اپنی 10 سالہ سالگرہ اور کٹ تقسیم کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب کلب کے اونر محمد عمر خطاب اور سید وقاص طیب کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں ٹیم ممبران کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں کلب کے عہدیداران ٹیم مینجر حمزہ عباس، ڈسپلن انچارج عمران خان اور میڈیا و مارکٹنگ مینجر کامران اشرف بھی موجود تھے۔ خصوصی مہمانوں میں چوہدری ندیم اکرم بگا، عمران اعوان اور حسیب گوندل شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے ریاض میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کا روڈ شو، پاکستانی سفارتخانے میں انعقاد
اس موقع پر کلب کے کپتان سرحد باچا کے ہمراہ نمایاں کھلاڑیوں محمد عرفان، سلمان زیب، اکبر زیب، مدثر عباس، محمد منیر گجر، محمد نواز، سلیم خان، نوید احمد، ضمیر اور شہاب خان کو کٹس تقسیم کی گئیں۔
شرکاء نے کلب کی 10 سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کلب کے اونر محمد عمر خطاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاض کرسٹل کرکٹ کلب نے ایک دہائی میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ ٹیم ورک اور کمیونٹی کے تعاون کا نتیجہ ہیں۔
ٹیم اونر سید وقاص طیب نے کہا کہ مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور کرکٹ کے ذریعے کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض کا پاکستان نیشنل اسکول کیسے دونوں ممالک کو قریب لا رہا ہے؟
ٹیم مینجر حمزہ عباس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کلب آئندہ بھی اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھے گا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے پروگرام جاری رکھے گا۔
تقریب کا اختتام کھلاڑیوں اور کمیونٹی ممبران کے باہمی تبادلۂ خیال اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کے عزم کے ساتھ ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریاض کرسٹل کرکٹ کلب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کلب کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔