ماں 15 روز کے بچے کو فریج میں رکھ کر سونے چلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
بھارت کے شہر مرادآباد کے علاقے کرولا میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں زچگی کے بعد ذہنی بیماری (پوسٹ پارٹم سائیکوسس) میں مبتلا 23 سالہ خاتون اپنے 15 روز کے بیٹے کو فریج میں رکھ کر بھول گئی اور سونے چلے گئی۔
بچے کے رونے کی آواز سن کر دادی فوراً کچن میں پہنچیں اور فریج کھول کر بچے کو باہر نکالا، فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں بتایا گیا کہ بچہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔
اہل خانہ کے مطابق ابتدا میں انہیں گمان ہوا کہ خاتون پر جنات یا برے اثرات کا سایہ ہے، اس لیے انہوں نے روایتی ٹوٹکے اور عملیات کروائے، لیکن جب حالت بہتر نہ ہوئی تو خاتون کو سائیکائٹری سینٹر لے جایا گیا، جہاں ماہر نفسیات ڈاکٹر نے انہیں پوسٹ پارٹم سائیکوسس کی تشخیص کی۔
ڈاکٹر کے مطابق خاتون اس وقت کونسلنگ اور علاج کے عمل سے گزر رہی ہیں۔
ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین لیکن نایاب نفسیاتی کیفیت ہے جو زچگی کے بعد بعض خواتین میں ظاہر ہوتی ہے، اس میں مریض کو وہم، فریب اور شدید الجھن جیسی علامات لاحق ہو سکتی ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیلابی ریلوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (آن لائن) سیلابی ریلوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد چھ لاکھ اور سکھر بیراج پر پانچ لاکھ کیوسک سے زیادہ ہے۔ ادھر کشمور گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ پنجاب سے آنے والا ریلا گڈو بیراج سے گزر رہا ہے۔ سیلاب سے گمبٹ کے کچے کے سینکڑوں علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کے باعث سیلاب متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں جبکہ ضلع
انتظامیہ منظر عام سے غائب ہے۔ گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ سندھ کے ضلع سجاول میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک بحریہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کو خوراک، عارضی رہائش اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سورجانی بند پر پاک بحریہ کے جوانوں نے سیلاب متاثرین میں راشن، ٹینٹ اور روزمرہ ضروریات کا سامان تقسیم کیا۔ متاثرین کے علاج معالجے کے لیے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کو مفت ادویات اور صحت کی سہولت فراہم کی ہیں۔ شاہ بندر، کوکہ بند، منارکی اور کوٹ عالم سمیت متعدد متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں سیلاب متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ کچے کے دور افتاہ علاقوں میں، جہاں زمینی راستے بند ہیں، وہاں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خوراک اور امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔