پنجاب میں متاثرین سیلاب کے لیے بڑا ریلیف پیکیج تیار
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں بے گھر ہونے والے ہر فرد کو فی کس 10 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں۔
’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کے تحت قرضذرائع کے مطابق حکومت پنجاب متاثرہ افراد کو ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے کا قرض بھی فراہم کرے گی۔
یہ قرض 14 ہزار روپے ماہانہ اقساط کی شکل میں واپس کرنا ہوگا۔
سیلاب سے تباہی کی صورتحالپنجاب بھر میں حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق اب تک 4572 دیہات متاثر ہوچکے ہیں اور 42 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 22 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کو ایئر لفٹ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کتنے ڈرون استعمال کررہی ہے؟
ملتان سمیت مختلف اضلاع میں 139 کشتیاں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ متاثرین کی صحت اور جانوروں کے علاج کے لیے 490 میڈیکل اور 412 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
انتظامی اقدامات اور نگرانیوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نجی کشتیوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا اور ان کی ادائیگی حکومت کرے گی۔
ناقص انتظامات کے باعث جلال پور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ کے مقامات پر صورتحال قابو میں ہے اور ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں بچانے کے لیے کسی جگہ شگاف نہیں ڈالا جائے گا۔
سیاسی تناظرعظمیٰ بخاری نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب اس وقت سخت ترین آفت سے گزر رہا ہے، اس صورتحال میں سیاست کے لیے سیلاب کو استعمال کرنا مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کے لیے وفاق کو فوری فلیش اپیل کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ
انہوں نے مزید کہا کہ آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کی برسی ہے، اور اگر کلثوم نواز آج زندہ ہوتیں تو سیلاب متاثرین کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر خوش ہوتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پنجاب حکومت ریکیف پیکیج سیلاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت سیلاب کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی لگا دی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی اسموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے، یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنےوالے اسکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔