ایک اور پاکستانی کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وقاص مقصود نے پاکستان کے لیے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ نومبر 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
37 سالہ وقاص مقصود مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80ویں کھلاڑی تھے۔
انہوں نے اپنے واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 21 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
فیصل آباد میں پیدا ہونے والے وقاص مقصود نے 2011 سے 2023 کے درمیان 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔
انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی بھی نمائندگی کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پیش نظر آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے۔ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تمام ممکنہ کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ کا اگلا راؤنڈ کھیلیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے لیے ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا، وہ بھارت کے خلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیلیں گے۔
آسٹریلیا کے سرکردہ کرکٹرز شیفلڈ شیلڈ کا چوتھا راؤنڈ کھیلیں گے۔ ٹریوس ہیڈ، میچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز نے ریڈ بال کرکٹ کو وائٹ بال کرکٹ پر ترجیح دی ہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے الگ ہو گئے۔
تنویر سانگھا کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ ون ڈے کپ کھیلیں گے، بین ڈارشیوس کو بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔