وقاص مقصود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک) بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 37 سالہ وقاص مقصود نے اپنے کیریئر کا واحد ٹی ٹوئنٹی نومبر 2018 میں دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے 1.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے 80 ویں ٹی ٹوئنٹی کرکٹر بنے۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے وقاص مقصود نے 2011 سے 2023 تک ڈومیسٹک سطح پر 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
وہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا بھی حصہ رہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے ۔