عمرہ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، سردار محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عمرہ ایکٹ منظور ہو چکا ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ عازمین کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ حج اور عمرہ کاروباری یا تفریحی سفر نہیں بلکہ عبادت کا مقدس سفر ہیں، اور عازمین کو سعودی قوانین اور مقامی ضوابط کا احترام کرنا چاہیے۔
سردار محمد یوسف نے یہ بات تیسری پاکستان حج و عمرہ نمائش 2025 کی پری لانچنگ تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ ایکسپو کے ذریعے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت، اسلامی معیشت کے فروغ اور پاکستان کی سعودی عرب کے لیے برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں: تشدد اور دھمکانے کے کیس میں نامزد فرحان غنی کو عمرہ پر جانے کی اجازت مل گئی
نمائش 24 تا 26 اکتوبر 2025 کو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے علاوہ بینک، ایوی ایشن اور ٹیلی کام سیکٹر کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔
تقریب میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ حج و عمرہ انڈسٹری کی ترقی، مذہبی سیاحت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے یہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان حج و عمرہ نمائش 2025 عمرہ ایکٹ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان حج و عمرہ نمائش 2025 عمرہ ایکٹ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سردار محمد یوسف
پڑھیں:
وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
عراق کے حکام نے مقدس مقامات کی زیارات کے خواہش مند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت اکیلے سفر کرنے والے مردوں کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عراقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر کے مردوں کو انفرادی طور پر زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ تاہم اگر وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درخواست دیں گے تو انہیں زیارت ویزہ فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد زائرین کے سفر کو محفوظ اور منظم بنانا ہے، اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ان ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زیارات عراق مقدس مقامات وزارت مذہبی امور