JERUSALEM:

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے متنازع آباد کاری میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کردیا اور فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں قائم متنازع مقبوضہ آبادکاری والے علاقے مالے ایڈیومن کے دورے کے موقع پر نیتن یاہو نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ جگہ ہماری ہے۔

نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت کا اس مقام پر ہزاروں کی تعداد میں گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے جہاں فلسطینی اپنی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ورثے، اپنے وطن اور اپنی سیکیورٹی کا تحفظ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ای ون پروجیکٹ کی اسرائیلی وزارت دفاع کے پلاننگ کمیشن سے حتمی منظوری ملی تھی، جس کے تحت مغربی کنارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگا اور مشرقی یروشلم سے کٹ جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے انتہائی قدم حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے نام پر قطر پر حملے کے محض دو دن بعد اٹھایا ہے، قطر پر حملے کی دنیا بھر سے مذمت کی گئی تھی۔

نیتن یاہو نے اس سے قبل اگست میں وزیرخزانہ بیزالیل اسوٹریچ سمیت  قوم پرست اتحادی حکمرانوں کے ہمراہ بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی ریاست نقشے سے مٹادی گئی ہے، صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے مٹادی گئی ہے۔

اسرائیل کا متنازع منصوبہ ای ون مالے ایڈیومن سے متصل ہے اور اس منصوبے کو 2012 اور 2020 میں امریکا اور یورپی ممالک کے اعتراضان کے باعث روک دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے میں سڑکیں سمیت اہم انفرا اسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے، جس کی لاگت کا تخمینہ تقریباً ایک ارب ڈالر ہے۔

دنیا کے اکثر ممالک اسرائیل کے اس متنازع اقدام کی مخالفت کرتے ہیں اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور نئی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی قرار دے چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیتن یاہو نے

پڑھیں:

گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلیے خطرہ ہے؛ نیتن یاہو نے تمام حدیں پار کردیں؛ امیرِ قطر

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے افتتاحی خطاب میں دوحہ میں حماس کے مذاکرات کاروں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کرلیں۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیل کی عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو بند اور مشرق مسئلہ فلسطین کے فوری حل پر زور دیا۔

انھوں نے اسرائیلی حملے کو خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے اپنا بے لوث کردار ادا کیا ہے۔

امیرِ قطر اسرائیلی حملے کو مذاکراتی عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امن اور جنگ بندی کی کاوشوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔

انھوں نے گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور یرغمالیوں کی پُرامن رہائی کے تمام اسرائیلی دعوؤن کو جھوٹا قرار دیا۔

اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے امیرِ قطر نے کہا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کردی ہیں۔
 

آخر میں امیر قطر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ غزہ میں سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج غزہ میں داخل،3 صحافیوں سمیت 62 فلسطینی شہید
  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • جس کے ہاتھ میں موبائل ہے اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے،نیتن یاہو
  • اسرائیل کا ایک ٹکٹرا موبائل فون کی صورت میں ہرکسی کے ہاتھ میں ہے: نیتن یاہو
  • جس کے ہاتھ میں موبائل ہے اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے؛ نیتن یاہو
  • اسرائیل کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے .نیتن یاہو کا اعتراف
  • جس کے پاس موبائل فون ہے، وہ اسرائیل کا ایک ’ٹکڑا‘ اٹھائے ہوئے ہے، نیتن یاہو
  • قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
  • قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف
  • گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلیے خطرہ ہے؛ نیتن یاہو نے تمام حدیں پار کردیں؛ امیرِ قطر