کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فوری طور پر بین الاقوامی امداد کی اپیل کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مطالبے پر ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاہم یہ افسوس ناک ہے کہ وفاقی حکومت اب تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کوئی ریلیف فراہم نہیں کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی طور پر انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد دی جائے گی، مگر عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق اقوام متحدہ کے نظام کے تحت بین الاقوامی امداد کے لیے اپیل میں تاخیر ناقابل فہم ہے، کیونکہ دنیا بھر میں بڑی قدرتی آفات کے ابتدائی 72 گھنٹوں کے دوران فوری اپیل کی جاتی ہے۔

پیپلزپارٹی چیئرمین نے یاد دلایا کہ پاکستان 2022 کے سیلاب، 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے دوران عالمی برادری سے مدد مانگ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اپیل نہ کر کے کروڑوں متاثرہ پاکستانیوں کو ریلیف سے محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی متاثرین کیلئے تمام صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب اور سندھ کے متاثرہ علاقوں کے حالیہ دوروں کے بعد ان کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر زراعت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں زراعت سے وابستہ برادری کی مدد کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

سابق وزیر خارجہ نے زور دیا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ زراعت ہے، لہٰذا وفاقی حکومت کو اس کی بحالی میں صوبوں کی بھرپور معاونت کرنی چاہیے۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو