پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کی جانب سے زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یہ اعلان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کے عین مطابق ہے۔

سینیٹ میں قرارداد جمع

سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں سیلاب اور زرعی ایمرجنسی کے حوالے سے قرارداد جمع کرا دی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس، ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری

قرارداد میں متاثرہ خاندانوں اور کسانوں کو بی آئی ایس پی کے تحت فوری نقد امداد فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

متاثرین کے لیے فوری نقد امداد کا مطالبہ

شیری رحمان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو نقد امداد میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔

شیری رحمان: فائل فوٹو

ان کا کہنا تھا کہ 2022 ماڈل کے مطابق براہِ راست امداد متاثرہ خاندانوں تک پہنچنی چاہیے۔

عالمی برادری سے مدد لینے پر زور

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے اقوام متحدہ کے تحت عالمی برادری سے فوری فلیش اپیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے بے پناہ جانی اور اقتصادی نقصان ہوا، وزیراعظم کا ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان

شیری رحمان نے کہا کہ عالمی امداد حاصل کرنے میں تاخیر قابل مذمت ہے، چاہے عالمی برادری کا ردعمل کچھ بھی ہو۔

سیلاب سے تباہی اور زرعی نقصان

شیری رحمان نے انکشاف کیا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور تقریباً 58 لاکھ متاثر ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 60 فیصد چاول، 35 فیصد کپاس اور 30 فیصد گنے کی فصلیں تباہ ہوئیں جبکہ 13 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی زمین دریاؤں کے ساتھ بہہ گئی۔

انسانی بحران اور ماحولیاتی خطرات

پیپلز پارٹی رہنما کے مطابق سیلاب اور فصلوں کی تباہی نے غذائی قلت، بیماریوں، بے روزگاری اور افراط زر کے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع اور زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پاکستان معمولی گرین ہاؤس گیس اخراج کے باوجود دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، اس لیے ماحولیاتی انصاف کے اصولوں کے تحت عالمی امداد کا مستحق ہے۔

فوری اقدامات کی ضرورت

شیری رحمان نے زور دیا کہ حکومت کو متاثرہ خاندانوں اور کسانوں کو فوری نقد امداد فراہم کرنی چاہیے، بجلی کے بل معاف کیے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں طبی سہولتیں اور ادویات مہیا کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی زرعی ایمرجنسی سیلاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی زرعی ایمرجنسی سیلاب اور زرعی ایمرجنسی پیپلز پارٹی نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا، بلاول

اسلام آباد:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں بدل دیا گیا مگر آج ہم یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس تھا، پی پی اور کشمیر کی تاریخ سامنے ہے، پی پی کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی۔

انہوں ںے کہا کہ ہم نے ہر جگہ کشمیر کا مقدمہ رکھا ہے، پی پی نے پچھلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا، بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی جس میں اسٹیبلشمنٹ کا رول سب کے سامنے تھا ان حالات میں بھی پی پی کے امیدواروں نے سخت حالات کا مقابلہ کیا مگر آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں راتوں رات ہماری جیت کو شکست میں بدل دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی سوچ اور سازش کے نتیجے میں کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کیا گیا جس سے عوام کو نقصان پہنچا مگر پیپلز پارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی اور اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کرتے رہے اور آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کشمیر کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں، پیپلز پارٹی ایک جمہوریت پر یقین رکھنی والی جماعت ہے، اس اسمبلی کا جو وقت بچا ہے وہ پیپلز پارٹی کے لئے امتحان ہوگا، پیپلز پارٹی کے وزیراعظم سے لے کر ہر کارکن تک کوشش ہوگی کہ عوام کے مطالبات کا تحفظ کیا جاسکے، میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا، میں آپ کی نمائندگی آزاد کشمیر سمیت ہر جگہ پر کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں کشمیر سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
  • آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد تعطل کا شکار
  • پیپلز پارٹی کی سب سے بہتر سیاسی پوزیشن
  • ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
  • پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا، بلاول
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
  • حافظ طاہر مجید کی میئر حیدرآباد سے ملاقات، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
  • سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں چیک کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے حوالے سے اہم اجلاس
  • سوڈان میں نسل کشی: الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں میں 1500 افراد ہلاک، عالمی مذمت