پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار امریکی پالیسی کی ناکامی ہے، فارن افیئرز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز

امریکی میگزین ’’فارن افیئرز‘‘ نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا۔

فارن افیئرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کبھی امریکا کا قابل بھروسا شراکت دار نہیں رہا۔ بھارت امریکا کی توقعات پر پورا نہیں اترا جب کہ پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔ اب امریکا کو پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہو گا۔

میگزین میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ امریکا اور پاکستان کے تجارتی و توانائی معاہدے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔

فارن افیئرز کے مطابق ریکو ڈیک سمیت پاکستانی وسائل میں امریکی سرمایہ کاری خطے کو مستحکم بنا سکتی ہے جب کہ بھارت پر یکطرفہ توجہ خطے میں دراڑیں اور جنگ کا خطرہ بڑھائے گی۔

میگزین نے بتایا کہ پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں امریکا اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات پر زور ہے۔ پاکستان ماضی میں امریکا اور چین کو قریب لانے کا پل بن چکا ہے۔

فارن افیئرز میگزین کے مطابق بھارت پر مرکوز امریکی پالیسی پاکستان کو دور اور خطے میں واشنگٹن کو کمزور کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراے آئی سی او پی کانفرنس 2025 کامیابی سے تعلیمی اور صنعتی فرق کو کم کرتی ہے اے آئی سی او پی کانفرنس 2025 کامیابی سے تعلیمی اور صنعتی فرق کو کم کرتی ہے سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی مذمت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا برازیل کے سابق صدر بولسونارو بغاوت کے الزام میں مجرم قرار،27 سال قید کی سزا قطری وزیراعظم کی آج امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، اسرائیلی حملے اور غزہ سیز فائر پر بات چیت ہوگی پاک فوج کے آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکی پالیسی فارن افیئرز پاکستان کے بھارت پر

پڑھیں:

نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز دبئی میں ہوئے پاک بھارت کرکٹ مقابلے کے دوران ایک خوشگوار منظر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ بھارتی اور پاکستانی شائقین کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے کرکٹ فینز ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور ’کرکٹ برادری‘ کے نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا

ایسی ہی وائرل دیگر ویڈیوز چند گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے اور صارفین اس اقدام کو نفرت اور کشیدگی کے ماحول میں امید کی کرن قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟

سوشل میڈیا پر شائقین نے لکھا کہ کھیل دشمنی نہیں بلکہ دوستی کا پیغام دیتا ہے، اور یہی اصل اسپرٹ ہے جو پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لا سکتی ہے۔

Divided by Borders, United by Cricket ❤️#PAKvsIND | #AsiaCup2025 | #INDvsPAK pic.twitter.com/6QCojydfEu

— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) September 15, 2025

تجزیہ کاروں نے بھی ایسے مناظر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک دوسرے کے لیے نرم ہیں اور کھیل کی دنیا ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو تعلقات میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ پاک بھارت چاچا کرکٹ صائم ایوب

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • بھارت اور پاکستان طویل انتظار کے بعد نیزہ بازی مقابلے کے لیے تیار
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کامیابی کا انحصار پالیسی استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے،احسن اقبال
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل