جیولین اسٹار ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک بار پھر مدمقابل آنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مدمقابل آئیں گے۔
پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو 40 سال بعد پہلا اولمپک طلائی تمغہ دلایا تھا جبکہ بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
اس موقع پر دونوں کے خاندانوں نے ایک دوسرے کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کیا تھا تاہم حالیہ تنازعہ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے تعلقات کو کمزور قرار دیا ہے۔
بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا نے واضح کیا ہے کہ وہ ارشد ندیم کے قریبی دوست نہیں رہے جبکہ ارشد ندیم نے بھی کہا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے۔
جب نیرج جیتا تھا تو میں نے اسے مبارکباد دی تھی جب میں نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو اس نے میرے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا تھا۔
اپریل میں نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو بھارت میں مقابلے کی دعوت دی تھی لیکن پہلگام واقعے کے بعد یہ دعوت واپس لے لی گئی۔
نیرج چوپڑا حالیہ فارم میں عمدہ کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ ارشد ندیم جولائی میں کی گئی پنڈلی کی سرجری کے بعد واپسی کریں گے ۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ مقابلوں کا جیولین فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیرج چوپڑا کے بعد
پڑھیں:
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔
زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری کی نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بھی کافی قابل رشک ہے تاہم اب طبیعت کی ناسازی کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔