شمالی وزیرستان میں دو دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں دو دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق کرفیو 13 اور 14 ستمبر (ہفتہ، اتوار) کو نافذ العمل ہوگا۔
ضلعی افسر نے بتایا کہ کرفیو کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کرفیو کے دوران تمام تجارتی مراکز، بازار اور مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گی، اِس کے علاوہ ضلع کی حدود میں ہر قسم کی عوامی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور کرفیو کے دوران اپنی تمام روزمرہ سرگرمیاں روک دیں،اُنہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرکے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-27
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر میئر واشنگٹن ڈی سی نے امیگریشن حکام کے ساتھ تعاون نہ کیا تو وفاقی حکومت نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے دارالحکومت کو براہِ راست کنٹرول میں لے لے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے الزام عاید کیا کہ بائیں بازو کے ڈیموکریٹس میئر موریئل بوسر پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ وفاقی اداروں کو غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات فراہم نہ کریں‘ اگر پولیس نے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم بڑھ جائیں گے۔میئر موریئل بوسر کا مؤقف ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی تارکین وطن کے ڈیٹا کو امیگریشن حکام کو نہیں دے گی تاہم ٹرمپ نے عوام اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑنے پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کی 50 ریاستوں میں نیشنل گارڈز عام طور پر گورنرز کو جوابدہ ہوتے ہیں لیکن واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ براہِ راست امریکی صدر کے ماتحت ہے۔