ایم کیو ایم کا سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی سے ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے شہری مسائل و مشکلات کے ازالے کیلئے قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں قانونی اقدامات پر مشاورت مکمل کی گئی۔ اجلاس میں لیگل ایڈ، گریجویٹ فورم، مرکزی ذمہ داران اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق جلد شہری تنظیموں اور اہم شخصیات کو فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم
پڑھیں:
سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس، لیویز فورس کا پولیس میں انضمام تیز کرنیکا فیصلہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ پولیس سے متعلق اجلاس میں لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے عمل کو تیز کرنے اور آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس سی ٹی ڈی کے درمیان معلومات رابطے کو مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی گئی۔ جرائم کے خاتمے اور تفتیش بہتر بنانے کیلئے کرائم برانچ کو فعال کرنے، پولیس کی لاجسٹک اور افرادی قوت بہتر بنانے، محکمہ جاتی بھرتیوں کے ذریعے اے ایس آئی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی فرانزک سہولتیں مواصلاتی نظام فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔