سامعہ حجاب اغوا کیس کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر نے ملزم کو معاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔
سامعہ حجاب اور ان کے سابق منگیتر حسن زاہد کے درمیان غیر مشروط صلح ہو گئی ہے، جس کے تحت دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللّٰہ معاف کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ حسن زاہد نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معافی مانگ لی اور ان کے تمام خدشات دور کر دیے ہیں۔
یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اس حوالے سے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت نے حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
بعد ازاں دونوں کی مشترکہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا اور سامعہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے بعد سامعہ نے انکشاف کیا کہ حسن زاہد اس کا منگیتر تھا۔
واضح رہے کہ اب سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح کے بعد کیس کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حسن زاہد
پڑھیں:
لاہور؛ کباڑ کے تاجر کے قتل کا ڈراپ سین؛ ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا
لاہور:لاہور میں کباڑ کے تاجر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔
پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے میں کباڑ کا کاروبار کرنے والے 65سالہ بزرگ شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کباڑ خانے میں کام کرنے والا ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ شہری کے اندھے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا اور *ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر 65سالہ شہری سلیم کے سر پر ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔