شلپا شیٹی کے شوہر نے 72 ملین ڈالر کے فراڈ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے 72 ملین ڈالر کے فراڈ کے الزامات پر ردِ عمل دے دیا۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارتی بزنس مین راج کندرا نے اپنے خلاف دائر 6.04 ارب روپے (تقریباً 72 ملین ڈالر) کے مبینہ فراڈ کے الزامات کی تردید کردی ہے۔
نئی دہلی میں اپنی پنجابی فلم ’مہر‘ کے پروموشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج کندرا نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور سچ جلد سامنے آ جائے گا۔ کندرا کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اب تک کچھ نہیں کہا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم بے قصور ہیں، جلد سچ سامنے آ جائے گا۔‘
یاد رہے کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا پر یہ الزامات 60 سالہ بزنس مین دیپک کوٹھاری کی جانب سے لگائے گئے ہیں، دیپک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک سرمایہ کاری کے معاہدے میں جوکہ 2015 سے 2023 کے دوران کیا گیا تھا راج کندرا اور شلپا شیٹی نے دھوکہ دیا۔
دیپک کے مطابق انہیں 2015 میں بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ، جس کے شریک مالکان کندرا اور شیٹی تھے، کو 12 فیصد سالانہ منافع پر 7.
اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 6.04 ارب بھارتی روپے راج کندرا کو منتقل کیے لیکن بعد میں یہ معاہدہ ایک سرمایہ کاری میں تبدیل کردیا گیا۔
دیپک کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹی نے اپریل 2016 میں اس معاہدے کیلئے ذاتی ضمانت دی تھی لیکن ستمبر 2016 میں اداکارہ نے کمپنی ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دیپک نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اُس وقت کمپنی پر دیوالیہ ہونے کے مقدمات بھی چل رہے تھے، جو مبینہ طور پر ان سے چھپائے گئے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شلپا شیٹی
پڑھیں:
پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان نے ’پاکستان آئیڈل‘ کے جج کے طور پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ردعمل دیا ہے۔
پاکستان آئیڈل نے دن سال بعد واپسی کی ہے تاہم یہ شو تنازعات کا بھی سامنا کر رہا ہے، خاص طور پر ججز کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ججز پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور فواد خان شامل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فواد اور بلال کو جج مقرر کیے جانے پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی فواد خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ نئی نسل بلال مقصود اور فواد خان کے ماضی کے موسیقی کے کام سے واقف نہیں۔ یاد رہے کہ بلال مقصود مشہور بینڈ "اسٹرنگز" کا حصہ رہ چکے ہیں، جبکہ فواد خان نے بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور "انٹٹی پیراڈائم" کے مرکزی گلوکار رہے ہیں۔
حال ہی میں لاہور میں اپنی آنے والی فلم "نیلوفر" کی میوزک لانچ تقریب میں فواد خان سے جب گانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’نہیں، میں نے کوئی گانا نہیں گایا۔‘
سپر اسٹار نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’پاکستان مجھے گانے ہی نہیں دے رہا۔‘ فواد خان کا یہ جواب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے اور صارفین ان کے اس ردعمل پر تبصرے کر رہے ہیں۔