برطانیہ میں پڑھنے کا سنہری موقع، کامن ویلتھ اسکالرشپ 2025 کے لیے درخواستیں طلب
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
اعلیٰ تعلیم کمیشن (ایچ ای سی) نے کامن ویلتھ اسکالرشپ 2025 کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
یہ اسکالرشپس کامن ویلتھ اسکالرشپ کمیشن (CSC) برطانیہ کی جانب سے فنڈ کی جاتی ہیں، جن کا مقصد اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جرمنی میں 4 لاکھ ملازمتیں، ویزا کیسے اپلائی کریں؟
ان اسکالرشپس کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو برطانیہ کی جامعات میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ایچ ای سی پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2025، شام 4 بجے (پاکستانی وقت) مقرر کی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت:
ماسٹرز کے لیے 26 نشستیں پی ایچ ڈی کے لیے 30 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔تعلیمی ضروریات:
ماسٹرز کے لیے کم از کم 16 سالہ تعلیم درکار ہے۔ پی ایچ ڈی کے لیے 17 یا 18 سالہ تعلیم (ایم ایس/ایم فل) لازمی ہے۔ٹیسٹ کی شرط:
ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) میں 100 میں سے کم از کم 60 نمبر ہونا لازمی ہے۔ صرف HAT جنرل کیٹیگری I–IV قابلِ قبول ہوں گی۔ میرٹ لسٹ صرف HAT کے نمبروں کی بنیاد پر تیار کی جائے گی۔ سی ایس سی (برطانیہ) کی شرائط منتخب طلبہ کو ستمبر 2026 تک برطانیہ میں تعلیم شروع کرنا ہوگی۔ مکمل تعلیمی ریکارڈ اور کم از کم دو ریفرنس دینا لازمی ہے۔ پی ایچ ڈی امیدواروں کو برطانیہ کے سپروائزر کا سپورٹنگ اسٹیٹمنٹ فراہم کرنا ہوگا۔ دوسری ماسٹرز ڈگری کے لیے اسکالرشپ عام طور پر نہیں دی جائے گی، سوائے کسی مضبوط جواز کے۔ امیدوار کو مالی ضرورت ثابت کرنی ہوگی۔آن لائن درخواست:
ایچ ای سی ای پورٹل پر فارم مکمل کر کے دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی سی ایس سی کے آن لائن سسٹم پر بھی علیحدہ درخواست دینا ہوگی۔ جمع کرانا: دونوں درخواستیں مقررہ وقت پر جمع کرانا لازمی ہے، بصورت دیگر درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ اہم ہدایات دوسری ماسٹرز ڈگری کے لیے صرف غیر معمولی جواز پر درخواست دی جا سکتی ہے۔ منتخب امیدواروں کو پاکستان واپس آ کر خدمات سرانجام دینے کی پابندی ہوگی۔مزید تفصیلات اور درخواست فارم ایچ ای سی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکالرشپ ایچ ای سی برطانیہ کامن ویلتھ ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکالرشپ ایچ ای سی برطانیہ کامن ویلتھ کامن ویلتھ ایچ ای سی پی ایچ ڈی لازمی ہے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :