صدر ٹرمپ قطر پر اسرائیلی حملے سے ناخوش ہیں، نیتن یاہو سے اس معاملے پر بات ہوگی، مارکو روبیو
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
صدر ٹرمپ قطر پر اسرائیلی حملے سے ناخوش ہیں، نیتن یاہو سے اس معاملے پر بات ہوگی، مارکو روبیو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر میں حالیہ واقعات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں جبکہ کئی ممالک بھی سخت ناراض ہیں۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ہم قطر میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہیں ہو رہے، ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیتن یاہو سے ملاقات میں دوحہ پر حملے سے متعلق بات ہوگی۔
صدر ٹرمپ اور مارکو روبیو نے جمعے کو قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کی تاکہ اسرائیلی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی جا سکے۔ یہ ملاقات اس بات کی علامت تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ کس طرح مشرق وسطیٰ کے اہم اتحادیوں کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
روبیو کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ حماس کو شکست دی جائے، جنگ کا خاتمہ ہو، تمام 48 مغوی افراد کو چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ واپس لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ یہ سب کچھ ایک ساتھ ہو۔ اب ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعات نے ان مقاصد کے حصول پر کیا اثر ڈالا ہے۔
مارکو روبیو پیر کو یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
اگرچہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اس حملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں، روبیو کا دورہ اسرائیل ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام پر ایک متنازع بحث متوقع ہے، جس کی اسرائیل بھرپور مخالفت کر رہا ہے۔ یہ دورہ اسرائیل کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کے تناظر میں امریکی حمایت کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔
جمعے کو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں قطری وزیر اعظم سے ملاقات کی، جب کہ اسی دن بعد ازاں صدر ٹرمپ اور ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے نیویارک میں شیخ محمد بن عبدالرحمٰن کے ساتھ عشائیہ کیا۔ یہ ملاقات نائن الیون حملوں کی برسی کے موقع پر ٹرمپ کی نیویارک آمد کے دوران ہوئی۔
یاد رہے کہ منگل کو دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتوجہ صرف ایک میچ پر نہیں، ایشیا کپ جیتنے پر ہے، صائم ایوب علی پور، ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح میں کمی، بندبوسن میں ریسکیو کارروائیاں جاری صیہونی فضائیہ کی تازہ کارروائیوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف پختونخوا حکومت افغان زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے: وزیراعلی علی امین دیر میں خوارج کے ٹھکانے پرکارروائی، یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی ایک لازوال مثال ہے: صدر مملکتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مارکو روبیو نیتن یاہو سے ملاقات کو روبیو
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔