’مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کے نقصان کے تعین کی ہدایت کر دی‘
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ کو سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کے نقصان کے تعین کی ہدایت کر دی۔
رات گئے علی پور آمد پر مریم اورنگزیب نے سیت پور میں فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز نے آپ کی تکلیف میں آپ کے پاس بھیجا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز ان شاء اللہ نقصان کو پورا کریں گی، سیت پور کے متاثرین کو کھانا، خشک راشن و دیگر امدادی سامان بھی پہنچ رہا ہے، ان کو ٹینٹ، امدادی سامان اور کھانا پہنچایا جا رہا ہے۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ علی پور پورا ڈوب گیا ہے بہت بڑا نقصان ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کر دیا۔
اس موقع پر سیلاب متاثرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی سیلاب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف خود پہنچے تھے اور آج ان کی بیٹی نے آپ کو بھیجا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے اب بھی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ کے پاس بھیجا ہے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔