ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ نے کرکٹ مداحوں میں جوش و خروش کو دوچند کر دیا ہے۔

ملک بھر میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی ہے، جس کے پیشِ نظر مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز نصب کردی گئی ہیں تاکہ عوام براہ راست میچ سے لطف اندوز ہوسکیں۔

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاک بھارت کرکٹ میچ کو معرکہ قرار دے دیا اج پاکستان اور بھارت کا تاریخی میچ جناح میونسپل اسٹیڈیم میں لائیو دکھایا جائے گا pic.

twitter.com/xe09YhJ2t0

— Sukkur House (@SukkurHouse) September 14, 2025

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی کے ساحل پر واقع پورٹ گرینڈ میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں شائقین بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ تفریحی ماحول اور ذائقہ دار کھانوں سے بھی محظوظ ہوں گے۔

اس کے علاوہ متعدد نجی تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر بھی میچ براہ راست دکھانے کے لیے اسکرینز لگائی گئی ہیں، جس سے شائقین کو اجتماعی ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسکرینیں نصب ایشیا کپ پاک بھارت میچ شائقین کرکٹ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاک بھارت میچ شائقین کرکٹ وی نیوز

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ

---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح  گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔

کراچی کی فضا میں آج صبح  پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے
  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ