ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور سنسنی خیز مقابلے میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ ہمیشہ کی طرح شائقین کے لیے پرجوش ماحول لے کر آیا ہے اور اس بار دونوں ٹیمیں نئی کمبی نیشنز اور مضبوط باؤلنگ اٹیک کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا: توجہ صرف ایک میچ پر نہیں بلکہ پورا ٹورنمنٹ جیتنے پر ہے، صائم ایوب

ممکنہ پلیئنگ الیون

بھارت کی ٹیم میں ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریہ کمار یادو (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، ورن چکرورتی، کلدیپ یادو کی شمولیت متوقع ہے۔

جبکہ پاکستان کے اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، صوفیان مقیم ہوسکتے ہیں۔

بھارت کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو کھیلنے کی کلیئرنس مل گئی ہے جبکہ شریاس ایئر کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ 5 ریزرو کھلاڑی بھی اسٹینڈ بائی پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے 90 فیصد ٹکٹس فروخت، دبئی میں جنون عروج پر

پاکستان کی جانب سے مینجمنٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سینیئر کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کیا ہے۔ فخر زمان انجری سے صحتیاب ہو چکے ہیں لیکن اسپنر شاداب خان کندھے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

اب تک ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں 19 بار آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں بھارت نے 10 میچ جیتے جبکہ پاکستان نے 6 بار فتح حاصل کی۔ 3 مقابلے بے نتیجہ رہے۔ دونوں ٹیموں کی آخری ٹکراؤ ایشیا کپ 2022 میں دبئی میں ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ

پڑھیں:

ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں کردار سرکٹ کیلئے مشہور اداکار ارشد وارثی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں کس بات پر بےحد افسوس ہے۔

ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی والدہ کو ان کے آخری لمحات میں پانی نہ دے سکے، اور یہ واقعہ آج تک انہیں افسردہ رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صرف 14 سال کے تھے جب ان کے والدین انتقال کر گئے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور ڈائیلاسز پر تھیں۔ ڈاکٹروں نے گھر والوں کو سختی سے ہدایت دی تھی کہ انہیں پینے کے لیے پانی نہ دیا جائے جبکہ ان کی والدہ کا جس رات انتقال ہوا وہ پانی مانگتی رہیں اور میں نے انہیں اس لئے پانی نہیں دیا کہ ڈاکٹرز نے منع کر رکھا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Raj Shamani (@rajshamani)

ارشد وارثی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج بھی اس فیصلے پر پچھتاوا ہے تاہم وہ یہ بھی سوچتے ہیں کہ اگر وہ انہیں پانی دے دیتے اور اس کی وجہ سے والدہ کی حالت بگڑ جاتی اور وہ انتقال کر جاتیں تو شاید وہ اس وقت خود کو معاف نہ کر پاتے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ والدین کے انتقال کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل گئی، گھر کے حالات خراب ہوگئے اور وہ بہت کم عمر میں عملی زندگی میں قدم رکھنے پر مجبور ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ، خطے میں نئی صف بندی کا آغاز
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے
  • امریکا اور بھارت نے 10 سال کے لیے دفاعی معاہدہ کرلیا
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار