توجہ صرف ایک میچ پر نہیں، ایشیا کپ جیتنے پر ہے، صائم ایوب
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔
دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرز کو موقع ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دباؤمیں رہ کر فتح حاصل کرناضروری ہے،کوئی کھلاڑی میچ جتوادے تو سب پچھلی کارکردگی بھول جاتے ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ بڑا میچ جیتنا مقصد ہے۔
صائم ایوب نے کہا کہ امریکہ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ کی کچھ خاص یادیں نہیں ہیں، مینجمنٹ کا مشورہ ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں اور حال پر فوکس رکھیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) بھی تذبذب کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے جانبدارانہ رویے پر انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی یا نہیں اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار ہے۔
اے سی سی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پہلے آج کے میچ سے متعلق پوسٹ کی گئی تاہم کچھ ہی دیر بعد پوسٹ حذف کردی گئی۔