میکسیکو،یوکاٹن میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 15 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے نے سب کو سوگوار کر دیا، جہاں تین گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست یوکاٹن کے شہر میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک، ٹیکسی اور کار آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرک میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کئی مسافر جلتی ہوئی گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے، جبکہ بعض کی لاشیں ہائی وے پر بکھری ہوئی تھیں۔ 14 افراد موقع پر ہی جل کر یا کچلے جانے سے ہلاک ہو گئے، جبکہ مزید ایک زخمی اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔
سانحے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ریسکیو اہلکار، فائر بریگیڈ، طبی ٹیمیں اور ریاستی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ تین افراد کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
دلخراش مناظر کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں ایک گاڑی کو مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ فضا میں گھنا کالا دھواں بلند ہو رہا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی مکمل تحقیقات کے لیے نیشنل گارڈ اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔ ابھی تک ہلاک شدگان کی شناخت یا حادثے کی اصل وجہ ظاہر نہیں کی گئی، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ “یوکاٹن کی تاریخ کے پچھلے 50 سالوں کا بدترین سڑک حادثہ” ہے۔
ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔