میکسیکو: ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر، 15 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا۔
میکسیکن ریاست یوکاٹن کے گورنر یوکین ڈیاز مینا نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے "پمپکن ڈے" کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 برس کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔