دنیا میں پہلی بار ایک مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ وزیر نے کسی ملک کی پارلیمنٹ میں خطاب کیا — اور یہ منفرد اعزاز البانیہ کو حاصل ہوا۔

گزشتہ روز البانیہ کی پارلیمنٹ میں “ڈیلا” نامی اس AI وزیر نے اپنی پہلی تقریر کی۔ البانوی ثقافتی لباس میں ملبوس ڈیلا، جو کہ ایک خاتون AI وزیر ہیں، کا نام البانوی زبان میں ’سورج‘ کے معنی رکھتا ہے۔

اپنے خطاب میں ڈیلا نے واضح کیا کہ ان کی تخلیق کا مقصد انسانوں کی جگہ لینا نہیں بلکہ ان کی معاونت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا:

“اصل خطرہ مشینوں سے نہیں، بلکہ اُن غیر انسانی فیصلوں سے ہے جو بعض اوقات اقتدار میں موجود انسان کرتے ہیں۔”

ڈیلا کی یہ گفتگو نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت تھی بلکہ سیاسی میدان میں بھی ایک نئی بحث کو جنم دے گئی ہے کہ مستقبل کی قیادت کیسی ہوگی۔

البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے گزشتہ ہفتے اس AI وزیر کا تقرر کیا تھا، جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی