Jasarat News:
2025-11-04@05:21:55 GMT

چقندر خون بڑھانے اور دل کو مضبوط بنانے والی قدرتی سبزی

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: طبی ماہرین نے چقندر کو انسانی صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سبزی کا باقاعدہ استعمال خون کی کمی دور کرنے، دل کو صحت مند رکھنے اور قوتِ مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ   چقندر میں وافر مقدار میں آئرن، فولک ایسڈ، فائبر، پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خون بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ چقندر کا استعمال ان افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے جو خون کی کمی یا آئرن کی کمی کا شکار ہوں۔

ماہرین صحت  کا کہنا تھا کہ چقندر کا جوس دل کے امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے، بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے اور دورانِ خون کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سبزی جسم میں زہریلے مادوں کو خارج کرنے اور جگر کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق چقندر میں موجود نائٹریٹ پٹھوں میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے جسمانی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور تھکن کم ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں اور ورزش کرنے والوں کو چقندر کا جوس پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ماہرین  صحت نے مزید کہا کہ چقندر کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتے ہیں جو پیٹ کو دیر تک بھرا رکھتے ہیں۔ اسی طرح یہ سبزی ذہنی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے اور یادداشت بہتر کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ چقندر کو مختلف طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے، مثلاً سلاد، جوس یا اُبال کر۔ تاہم ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسے اعتدال میں استعمال کیا جائے تاکہ زیادہ مقدار سے ممکنہ طور پر مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

غذائی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ چقندر کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنائیں تاکہ وہ نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں بلکہ صحت مند اور توانائی سے بھرپور زندگی گزار سکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ چقندر چقندر کا

پڑھیں:

سبزی منڈی میں شفٹنگ الاٹیز سے بھی ٹرانسفر فیس کی وصولی کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-06-17

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے شفٹنگ الاٹیز سے بھی ٹرانسفر فیس وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ دوسری جانب دکانوںکی ٹرانسفر کیلئے 350روپے فی اسکوائر فیٹ کے حساب سے ٹرانسفر کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں دکاندار مارکیٹ کمیٹی کی جانبص سے ٹرانسفر کیلئے زائد فیس کی وصولی پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں،سبزی منڈی میں دکانوںکی ٹرانسفر کیلئے 350روپے فی اسکوائر فیٹ کے حساب سے فیس وصول کی جارہی ہے ،اس سے قبل سبزی منڈی میں دکانوںکی ٹرانسفر فیس محض2ہزار روپے تھی جبکہ ایگرو پراسیسنگ زون میں ٹرانسفر فیس 5ہزار روپے ہے۔سبزی منڈی میں الاٹیز کو دکانوںکی ٹرانسفر فیس کے ساتھ ساتھ شیڈز پر بھی350روپے فی اسکوائر فیٹ ادا کرنا ہوں گے جبکہ یو ٹیلیٹی چارجز کی مد میںبھی20روپے فی اسکوائر فیٹ علیحدہ سے دینے ہوں گے ،مارکیٹ کمیٹی نے دکانوںکی ٹرانسفر کیلئے فارم کی فیس 3ہزار روپے اور وکیل کی فیس15ہزار روپے مقرر کی ہے ،سبزی منڈی کے تاجر پہلے ہی اس تمام تر عمل کو مال بٹورنے کی پریکٹس قرار دے چکے ہیں۔ملیر فریش فروٹ اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید کے مطابق اب سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی نے شفٹنگ الاٹیز سے بھی ٹرانسفر فیس کی وصولی شروع کردی ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا،دکاندار اپنی ہی دکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے ٹرانسفر فیس کیوں ادا کریں؟انہوںنے مزید بتایا کہ اس ضمن میںمارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ شفٹنگ الاٹیز کو ٹرانسفر فیس ریفنڈ کردی جائیگی،تاہم اس ضمن میں دکانداروں کو کوئی نوٹیفکیشن مہیا نہیںکیا گیا ہے ،محمد جاوید نے مزید بتایا کہ ٹرانسفر کی مد میں اس قدر رقم کی وصولی اور شفٹنگ الاٹیز سے فیس وصول کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ،اور اگر اسے فوری طور پر نہیںروکا گیا تو تاجر حضرات عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔

 

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • سبزی منڈی میں شفٹنگ الاٹیز سے بھی ٹرانسفر فیس کی وصولی کا انکشاف
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات
  • روزانہ بھگوئی ہوئی کشمش کھانے سے صرف ایک ماہ میں حیران کن فوائد حاصل کریں
  • ایم کیو ایم نے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کیلئے آرٹیکل 140-A میں ترمیم کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی
  • اے آئی کا قدرتی دماغ کی طرح کا کرنا ممکن بنالیا گیا
  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور
  • ماہرین نے فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا حل بتا دیا
  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور کا سانس گھونٹ دیا، فضائی معیار انتہائی خطرناک
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور