عافیہ کے سپوٹرز’فری عافیہ بائیک ریلی‘ میں شرکت کریں،ڈاکٹر فوزیہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپرورٹر)عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ میری بہن اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور امریکی عدالت کے غیرمنصفانہ فیصلے کے خلاف کراچی میں پرامن ’’فری عافیہ بائیک ریلی‘‘ سمیت حیدرآباد، لاہور،راولپنڈی، پشاور، لکی مروت و دیگر شہروں میں منعقد ہونے والے پروگرامات میں عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز بھرپور شرکت کریں۔انہوں نے کہ امریکی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ہر سال پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پرامن احتجاج کیا جاتا ہے۔کراچی میں اتوار، 21 ستمبر کو سہہ پہر 3بجے نمائش چورنگی سے سندھ ہائی کورٹ تک ’’فری عافیہ بائیک ریلی‘‘ نکالی جائے گی جس کی قیادت عافیہ موومنٹ صوبہ سندھ کے صدر ایس کے مروت اور کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل کریں گے ۔ جس میں عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور دینی جماعتوں کے کارکنان شرکت کریں گے۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دفاع کے قانونی حق سے محروم رکھ کر اور یکطرفہ عدالتی کاروائی کے ذریعے نیویارک ، امریکہ کی ایک عدالت کے جج رچرڈ برمن نے2010ء میں 86سال کی سزاسنائی تھی، جسے دنیا کے کئی معروف قانون دان یکطرفہ اور ناانصافی پر مبنی فیصلہ قرار دے کر رد کر چکے ہیں ۔امریکی عدالت کے اس فیصلہ کو سن کر ڈاکٹر عافیہ نے کمرہ عدالت میں ہی جج رچرڈ برمن کو معاف کردیا تھا اور اپنے سپورٹرز سے اپیل کی تھی کہ میرے نام پر کوئی تشدد نہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت کے
پڑھیں:
خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
خدیجہ شاہ—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی پارٹی میں شمولیت کی آفر قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے ایک مقدمے میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اشتہار شائع کر کے یکم دسمبر تک رپورٹ پیش کرے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ یکم دسمبر تک ملزمان پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔