سپورٹ پرائس کے بغیر کاشتکار گندم اگانے میں دلچسپی نہیں لیں گے‘وزیراعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی رانا تنویر حسین کی اعلیٰ سطحی ملاقات میں قومی فوڈ سیکورٹی پالیسی مرتب کرنے اور گندم کے کاشتکاروں کے لیے منصفانہ سپورٹ پرائس مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو اور ہاریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ وفاقی حکومت کے وفد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق باجوہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر احمد عزیر اور جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی سید بلال حیدر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی فوڈ سیکورٹی خدشات پر خبردار کر چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سپورٹ پرائس کے بغیر کاشتکار گندم اگانے میں دلچسپی نہیں لیں گے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ کے خدشات تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ملک میں گندم کی کاشت میں 6 فیصد کمی ہوئی۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے، ریحان راجپوت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت مڈل مین کو مالی طورپر سہولت دینے کیلیے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں 40 روپے کلو کا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وڈیرے، جاگیرداروں اور
کرپٹ عناصر پر مشتمل صوبائی حکومت غریب عوام کی فکر ہے اور نہ ہی وہ غریب عوام کو جینے کا حق دینا چاہتے ہیں۔ کچھ ہی روز قبل تک پورے سندھ میں گندم کی فصلوں کی کٹائی ہوئی ہے اور گندم محکمہ خوراک کے گوداموںمیں ٹنوں کے حساب سے موجود ہے لیکن محکمے کے راشی افسران اور صوبائی حکومت گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو فائدہ پہنچارہی ہے جبکہ غریب عوام جوکہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں کچلے ہوئے ہیں انہیں مزید غربت اور افلاس میں مبتلا کیا جارہا ہے۔