ایم آئی 6 نے دنیا بھر میں آن لائن بھرتیاں شروع کردیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 نے روس اور دنیا کے دیگر ممالک میں نئے جاسوسوں کی بھرتی کے لیے نیا طریقہ اپنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس سروس ایم آئی 6 نے ایک نیا آن لائن پورٹل شروع کیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ روس اور دیگر ممالک میں بھرتی کیے گئے جاسوسوں کو ڈارک ویب کے ذریعے محفوظ طریقے سے ایجنسی کو پیغامات بھیجنے کی اجازت دے گا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم آئی 6 کے سبکدوش ہونے والے سربراہ رچرڈ مور اپنی آخری تقریر میں اس پورٹل کا اعلان کریں گے جسے سائلنٹ کورئیر کا نام دیا گیا ہے۔ خفیہ ایجنسی اپنے سرکاری یوٹیوب چینل پر بھی پورٹل کے حوالے سے ہدایات شائع کرے گی تاکہ بھرتی ہونے والوں کو دشمن انٹیلی جنس سرگرمیوں یا دہشت گردی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد ملے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج ہماری درخواست ان لوگوں سے ہے جو عالمی عدم استحکام، بین الاقوامی دہشت گردی یا دشمن ریاستی انٹیلی جنس سرگرمیوں کے بارے میں حساس معلومات رکھتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے لوگ آن لائن ایم آئی 6 سے محفوظ طریقے سے رابطہ کریں، ہمارے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کے خواہشمندوں کے لیے مشورہ ہے کہ وہ ٹور براؤزر ڈاؤن لوڈ کریں اور ایسی ڈیوائس استعمال کریں جو ان سے ذاتی طور پر منسلک نہ ہو۔ ایم آئی 6 نے کہا کہ وہ پہلی بار ڈارک ویب کا استعمال کر رہی ہے تاکہ روس اور دنیا بھر میں رہنے والے جاسوسوں کو ان کے خلاف خطرات کو کم کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ یہ نقطہ نظر امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی طرز پر ہے جس نے 2023 ء میں سوشل میڈیا چینلوں پر وڈیوز شائع کیں تاکہ ممکنہ روسی جاسوسوں کو راغب کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ رچرڈ مور ستمبر کے آخر میں ایم آئی 6 کے سربراہ کے طور پر اپنی 5سالہ مدت سے سبکدوش ہو رہے ہیں جبکہ ان کی جگہ بلیز میٹریویلی لیں گی جو ایجنسی کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم ا ئی 6 نے انٹیلی جنس کے لیے
پڑھیں:
پنجاب: سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
—فائل فوٹوپنجاب میں سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑکوں، پلوں اور انفرا اسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے ہدایت پر ضلع اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بھی قائم کر دیے گئے۔
مظفرگڑھ کی سیلاب سےسب سےزیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب ڈیش بورڈ پر خود سیلاب متاثرین کی امدادکی مانیٹرنگ کریں گی۔ سروے کے لیے ٹیم میں اربن یونٹ، ریوینیو، زراعت اور فوج کے نمائندے شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کوئی ریلیف سے محروم نہ رہے۔