data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان جو باہمہ دفاعی معاہدہ ہوا ہے وہ پوری پاکستانی قوم کے لئے قابل فخر ہے۔ مکہ اور مدینہ کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس معاہدہ کے ذریعے سے یہ عظیم ذمے داری اللہ تعالیٰ نے براہِ راست ہم پاکستانیوں کو عطا فرمائی ہے۔ یہ معاہدہ ملک وقوم کے لیے باعثِ برکت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب ہمارا اسلامی برادر ملک ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شروع سے دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ موجودہ پاکستانی حکمرانوں کو اب عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دے ملک کی عوام کو مہنگائی۔غربت اور بیروزگاری سے نجات دلانے کے لئے بھرپور اقدامات کرنا ہونگے بصورتِ دیگر اب عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور عوام کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے۔اس لیے اب حکومت کو سنجیدگی
اختیار کرکے عوام کو مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ  ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔

خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ خوشحالی کے ایک نئے دو کاآغاز ہے،عبدالرحمن راجپوت
  • پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ، بھارت ،اسرائیل پریشان، خطے میں نئی ہلچل
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ، پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے آگیا
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ
  • دفاعی معاہدہ: پی سی اے اے ہیڈکوارٹر پر سعودی پرچم لہرا دیا گیا
  • سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟