ریاض: سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی عواض العسیری نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ حالیہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط مسلسل مذاکرات اور باہمی اعتماد کا نتیجہ ہے، جو ریاض اور اسلام آباد کے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

عرب نیوز میں شائع تحریر میں ڈاکٹر عسیری نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو دیا گیا پروٹوکول غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا، ایسا پروٹوکول ماضی میں صرف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی مقام اور عالمی سطح پر اس کے مؤثر کردار کا اعتراف ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی کانفرنس میں دو ریاستی حل کے معاملے پر فعال کردار ادا کیا، جو اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ سعودی عرب کے لیے پاکستان ہمیشہ ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی بنیاد 1960 کی دہائی میں رکھی گئی۔

ڈاکٹر عسیری نے بتایا کہ 1967 میں پہلا باضابطہ دفاعی معاہدہ طے پایا، جس کے تحت پاکستان نے سعودی سول ایوی ایشن اور ایئرلائنز کو تکنیکی معاونت فراہم کی۔ بعدازاں 1982 کے دفاعی معاہدے نے دوطرفہ فوجی تعلقات کو ایک منظم شکل دی۔ ان کے مطابق ایک وقت میں 20 ہزار سے زائد پاکستانی فوجی تبوک اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات رہے، جبکہ 2000 کی دہائی میں انسداد دہشت گردی دونوں ممالک کے تعاون کا مرکزی نکتہ بن گیا۔

سابق سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ موجودہ معاہدہ نہ صرف خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے بلکہ مستقبل میں پاک سعودی تعلقات کو نئی جہت بھی فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

اقلیتوں کے حقوق ‘ حفاظت کا عزم غیر متزلزل : شہباز شریف 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے گورو نانک  کے یوم ولادت پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گورو نانک کے امن، رواداری اور ہم آہنگی کے  پیغامات سے سبق حاصل کرتے ہوئے دنیا کو اتحاد و یگانگت، باہمی احترام اور امن کا گہوارہ بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان تمام مذہبی مقامات کی حفاظت اور زائرین کی رسائی کیلئے ہر طرح کی سہولیات کو یقینی بنا رہی ہے۔ گورونانک وہ ایک ایسے انسان تھے جنہوں نے ساری انسانیت کے لئے امن، برابری اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کا درس دیا۔ گورو نانک کی دائمی تعلیمات بشمول انسانیت سے محبت، بے لوث خدمت، بین المذاہب ہم آہنگی نسلوں کو رہنمائی فراہم کر رہی ہے اور ان کا اتحاد و یگانگت اور رواداری کا پیغام ایک پرامن اور انصاف پسند دنیا کو قائم کرنے کے لیے مشعل راہ ہے۔ یہ باعث اعزاز ہے کہ پاکستان بابا گورو نانک دیو جی کی زندگی اور تعلیمات سے متعلقہ متعدد گوردواروں بالخصوص گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی حفاظت کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان  تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا غیر متزلزل عزم رکھتی ہے۔ اسی عزم کے مطابق حکومت ان تمام مذہبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آنے والے زائرین کی رسائی  میں ہر طرح کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ شہباز شریف آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ رجب طیب اردگان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔ شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت کے سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ آنے والے مہینوں میں آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا۔بھارت دفاعی معاہدہ: ٹرمپ کی دوہری محبت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
  • اقلیتوں کے حقوق ‘ حفاظت کا عزم غیر متزلزل : شہباز شریف 
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حق میں پنجاب اسمبلی سے متفقہ قرار داد منظور
  •  شہباز شریف پاکستان کے دورے پر بھی آتے ہیں
  • امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کی کیا اہمیت ہے؟
  • امریکا بھارت معاہدہ پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل