لاہور(سپورٹس ڈیسک)بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 25 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا یہ میچ بارش کے باعث 46 اوورز پر مختص کر دیا گیا تھا، جنوبی افریقہ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

میچ کی خاص بات مہمان ٹیم کی کپتان لارا وولوارٹ اور تیزمین برٹس کی سنچریاں اور ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی 260 رنز کی پارٹنر شپ تھی۔

لارا وولوارٹ نے 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز سکور کیے، یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی 9ویں سنچری ہے، تیزمین برٹس نے ناٹ آؤٹ 20 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 171 رنز بنائے جو ان کا کریئر بیسٹ اسکور بھی ہے، تیزمین برٹس کی سیریز میں دوسری اور مجموعی طور پر چھٹی سنچری ہے۔

پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ نے 2 وکٹیں اپنے نام کر کے نمایاں رہیں۔

بارش کے باعث پاکستان ویمنز ٹیم کو 313 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا، پاکستانی ویمنز بیٹر نے بھرپور انداز میں مقابلہ کیا تاہم وہ 44.

4 اوورز میں287 رنز بناکر ہمت ہار گئیں، یہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایک روزہ کرکٹ میں دوسرا بڑا اسکور بھی ہے۔

پاکستان کی اننگز میں سدرہ امین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 110گیندوں پر 122 رنز بنائے جس میں 13 چوکے شامل تھے، یہ اس سیریز میں ان کی دوسری اور مجموعی طور پر چھٹی سنچری ہے۔

انہوں نے نتالیہ پرویز کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں146 رنز کا اضافہ کیا، نتالیہ پرویز نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے7 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے، جو ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی پہلی نصف سنچری ہے ۔

عمیمہ سہیل نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے43 رنز سکور کیے، جنوبی افریقہ کی طرف سے نادین ڈی کلیرک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل مقابلہ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ون ڈے انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کی مدد سے سنچری ہے

پڑھیں:

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز

---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری نمائش میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آج دوسرا روز ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں دنیا بھر سے 44 ممالک کے وفود، 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی کمپنیوں سمیت 176 نمائش کنندگان ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔

تقریب کے دوران شیڈول دو روزہ میری ٹائم کانفرنس کا آغاز بھی آج سے ہوگیا ہے۔

کانفرنس کے دوران بحری امور سے متعلق عالمی ماہرین بھی مقالے بھی پیش کریں گے۔

نمائش میں ایک مکمل پولین ایرانی کمپنیوں کے اسٹالز پر مشتمل ہے۔ ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے بھی نمائش میں اسٹالز لگایا گیا ہے۔

پائمک کے انعقاد کا مقصد بلیو اکانومی کو پروان چڑھانا اور بحری تجارت کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2وکٹوں سے شکست دے دی
  • 17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے: محسن نقوی
  • کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز
  • فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی 17 سال بعد واپسی، شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہو گا
  • بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر