سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرپروگرام کا دوسرا فیز، پنجاب 9500 ہائی پاور ٹریکٹرزکیلئے قرعہ اندازی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے فیزکا آغاز کر دیا گیاہی-پنجاب 9500ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے قرعہ اندازی کی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کیا-پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس،دوسرا نزت پروین اورتیسرا میاں نصیر کا نکلا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر سکیم فیزٹو کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محمد عاشق کو خود ٹیلی فون کیا -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’کیہہ حال ای تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی،تہاڈاناں نکل آیااے‘‘-وزیراعلی مریم نوازشریف نے قصور کے محمد عاشق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’تہانوں مبارک باد واسطے فون کیتااے‘‘،سیکرٹری زراعت نے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو کے بارے میں بریفنگ دی - 7ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی مالکان 75سے 125ہارس پاور تک ٹریکٹرحاصل کرسکیں گی-ہائی پاورٹریکٹرز کیلئے حکومت پنجاب 10لاکھ روپے سبسڈی دے گی-سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم فیز ٹو کے تحت 20ہزار ٹریکٹر پر سبسڈی دی جائے گی-ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500ٹریکٹر اورمیڈیم پاور سکیم کے تحت 10ہزار ٹریکٹر دیئے جائیں گی-گرین ٹریکٹرز سکیم فیز ٹو کیلئے 7لاکھ 34ہزار کاشتکاروں نے اپلائی کیا -2لاکھ82ہزار فارمر قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے، 9500 فارمر قرعہ اندازی میں کامیاب قرارپائی-98فیصد کاشتکاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹر اوردو فیصد کاشتکاروں نے بڑے اورجدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کیلئے اپلائی کیا- امپورٹڈ ٹریکٹر کی ڈیمانڈ آنے پر غیر ملکی ڈیلرکمپنیوں کے پنجاب میں ڈیلر اوربزنس آفس قائم کئے جائیںگی-سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرز فیز ٹو، میڈیم پاور ٹریکٹر میں 50سے 65ہارس پاور پر 5لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی-.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر مریم نوازشریف نے پاور ٹریکٹر فیز ٹو
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی بحالی آپریشن شروع، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے: مریم نواز
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے اور بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کرنے اور متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین کے لیے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بنایا جائے گا جس کی نگرانی وہ خود کریں گی۔
ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع اور 64 تحصیلوں کے 3775 موضع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث 63 ہزار 200 پکے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 684 کچے مکانات متاثر ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کی جائے گی، سروے ٹیموں میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور آرمی کے نمائندے شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے زیادہ سے زیادہ کیمپ اور پوائنٹس قائم کیے جائیں، حکومت متاثرین تک خود پہنچے، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور کوئی بھی ریلیف سے محروم نہ رہے۔
Post Views: 4