غزہ: یونیسف کا امدادی ٹرک گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے غزہ میں انسانی امداد کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے جہاں غذائی قلت کا شکار بچوں کے لیے آنے والی خصوصی امدادی خوراک کے ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔
امداد لوٹے جانے کا واقعہ غزہ شہر میں یونیسف کی عمارت کے قریب پیش آیا جہاں اس وقت اسرائیل کی عسکری کارروائی بھی جاری ہے۔
ادارے نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے دھاوا بول کر چار ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور انہیں وہاں سے دور لے گئے۔ بعدازاں انہوں نے ٹرکوں پر لدی مقوی خوراک اتار لی اور ڈرائیوروں کو آزاد کر دیا۔
ستائیس سو بچے متاثریونیسف نے کہا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں شدید غذائی قلت کا شکار کم از کم 2,700 بچے مقوی غذا سے محروم رہیں گے جبکہ علاقے بھر میں خوراک کی شدید کمی ہے اور شمالی غزہ میں قحط پھیل چکا ہے۔
(جاری ہے)
غزہ شہر پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کر رہی ہے اور ان حالات میں بچے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ادارے نے غزہ میں متحارب فریقین اور عام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی امداد کو تحفظ دیں اور بین الاقوامی امدادی قانون کا احترام کریں۔ بچے اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں جنہیں تحفظ دینے کی ہرممکن کوشش کی جانی چاہیے۔
یونیسف نے واضح کیا ہے کہ بالآخر پائیدار جنگ بندی کے نتیجے میں ہی ایسا ماحول تشکیل پا سکتا ہے جس میں یہ واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں اور امداد محفوظ، فوری اور موثر طور پر ان لوگوں تک پہنچ سکے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
حیدرآباد:مرکزی مسلم لیگ کا متاثرین سیلاب کیلیے امدادی سامان روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے شعبہ خدمت کے زیرِ اہتمام سیلاب متاثرین کے لیے خشک راشن، ادویات اور دیگر ضروری امدادی سامان روانہ کیا گیا۔اس موقع پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کرتے ہوئے صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ، فیصل ندیم نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقے سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ ابتدا ہی سے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر سے رضا کار اور سامان کے امدادی قافلے روز اول سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں قبل گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں بنیر سوات میں بھر پور خدمات سرانجام دی اس وقت جنوبی پنجاب میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں سندھ کی جانب سے دو بڑی خیمہ بستیاں قائم کی جاچکی ہیں سندھ کے دریا کے اندر کچے کے مکینوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ایک ھزار سے زائد خاندانوں کو سندھ کے علاقوں جہان دریا سندھ گذرتا ہے سکھر روھڑی گڈو کشمور گھوٹکی سومرا پہنواری بند لوپ بند وغیرہ سے ریسکیو کرکے بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جلال پور پیر والا میں مسلسل ریسکیو کا عمل جاری ہے ابتک مرکزی مسلم لیگ ھزاروں لوگوں کو جنوبی پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستیوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے لیے دوعدد ماڈل خیمہ بستی قائم کی گئیں ہیں صدر حیدرآباد ڈویژن،مرکزی مسلم لیگ عقیل احمد نے اس موقع پر کہا کہ اہلیانِ حیدرآباد ہمیشہ خیر اور تعاون میں آگے رہتے ہیں۔ حیدرآباد کی جانب سے بھی مختلف متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ حیدرآباد سے رضاکاروں کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان، اسکردو، بونیر، سوات، سکھر روھڑی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سندھ بھر اور خصوصا حیدر آباد سے مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں ۔