میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑیاں حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
کراچی سے براستہ لاہور آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو نے سے اپ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شہر قائد سے 157 کلومیٹر کے فاصلے پر میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے براستہ لاہور آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو نے سے اپ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شہر قائد سے 157 کلومیٹر کے فاصلے پر میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاؤن لائن کلیئر ہے جس سے ٹریک متاثر نہیں ہوا جب کہ 149اپ مہران ایکسپریس کو میٹنگ پر اور 17اپ کو جھمپیر پر روک لیا گیا۔ دوسری جانب کوٹری سے ریلیف ٹرین جائےحادثہ کی طرف روانہ کردی گئی، حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مال گاڑی
پڑھیں:
جدہ سے واپس لاہور آنے کے منتظر عمرہ زائرین مشکلات کا شکار
سعیداحمد سعید: سیرین ایئرلائن کو طیاروں میں کمی کا سامنا، جدہ سے لاہور عمرہ زائرین کی واپسی مشکلات کا شکار، 18ستمبر کو جدہ سے آنے والی سیرین ایئر کی پرواز تاحال لاہور نہ پہنچ سکی۔
پرواز ایس آر822 نے جمعرات کی رات 10 بج کر دس منٹ پہ لاہور آنا تھی، 18ستمبر کو پرواز منسوخ، عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا، متاثرہ زائرین ہوٹل میں محصور ہوکر رہ گئے۔
متاثرہ زائرین کا کہنا تھا کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینے کا انتظام نہیں کیا گیا، ہوٹل سے مہنگے داموں کھانا کھانے پر مجبور ہیں ۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
مسافروں کو پرواز کی روانگی بارے آگاہ نہیں کیا گیا، پچھلے 2 دنوں سے ہوٹل میں پڑے ہیں، انتظامیہ مکمل تعاون نہیں کر رہی۔