سری لنکن وکٹ کیپر کوشل مینڈس نے سنگاکارا سے اہم ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ چھین لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
سری لنکن وکٹ کیپر کوشل مینڈس نے لیجنڈ وکٹ کیپر کمار سنگاکارا سے سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اہم اعزاز چھین لیا۔
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں کوشل مینڈس نے بنگلادیشی بلے باز مہدی حسن کا وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑا جس کے بعد ان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی شکار 46 ہوگئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے لیجنڈ وکٹ کیپر کمار سنگاکارا کے پاس تھا جنہوں نے وکٹوں کے پیچھے 45 شکار کیے تھے۔
واضح رہے سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وکٹ کیپر
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔