ٹاؤن ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل نہ ہوسکا‘ سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں ٹاؤن ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، توہین عدالت کی درخواست کی سماعت چھے اکتوبر تک کیلیے ملتوی کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں وکیل کاکہنا تھا کہ میئر کراچی نے عدالت میں پنشن کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی ، کے ایم سی کے وکیل کاکہنا تھا کہ ٹاؤن ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں، میئر نے مشروط اور عبوری مدت کیلیے ٹاؤن ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی پیشکش کی تھی، شرائط میں ٹاؤنز کو ملازمین کی حتمی فہرستیں اور محکمہ بلدیات کو ادائیگی کیلیے محکمہ فنانس کو سمری پیش کرنا شامل تھا ،تاہم ابھی تک دونوں شرائط پر عملدرآمد نہیں ہوا، اس لیے پنشن کی ادائیگی ممکن نہیں ، عدالت نے ہدایت کی کہ کیٹیگریز کے مطابق فہرست پیش کی جائے ،ہر پنشنر کا علیحدہ سے اسٹیٹس بتایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنشن کی ادائیگی ٹاو ن ملازمین ملازمین کی ادائیگی کی
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔