حیدرآباد:مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش کودھرلیا، 2ساتھی فرار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-08-18
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل، شراب کی بوتلیں اور مین پوری برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مارکیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر محمد بابر قریشی کو 26 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او ہوسڑی نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میںملوث ملزم قربان جٹ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، ایس ایچ او حالی نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش فیصل نواز عرف گنجی پٹھان کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مین پوری
پڑھیں:
محراب پور: ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں،شہری موٹرسائیکل سے محروم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات میں شہری موٹر سائیکل سے محروم، پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار، پھل پولیس تھانہ کی حدود میں مصر جی واہ رابطہ سڑک پر رہزنوںنے اسلحہ کے زور پر گاؤں قادر بخش وگن جانے والے عباس لغاری سے 125 موٹر سائیکل، 30 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، محبت ڈیرو پولیس نے ایک کارروائی میں امین علی چانڈیو کو 1100 گرام چرس اور سفیر علی جتوئی کو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، ٹھارو شاہ پولیس نے مختلف کارروائی میں مومن علی اور غلام عباس سولنگی کو 20 لیٹر کچی شراب،راشد علی راجپوت کو 660 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، لاکھا روڈ پولیس نے ایک کارروائی میں راحب ڈاہری کو 5 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا، مٹھیانی پولیس نے ایک کارروائی میں امجد علی راجپوت کو 990 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، نیو جتوئی پولیس نے ایک کارروائی میں راشد علی ملاح کو 660 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیا ہے۔