بھارت سے میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
دبئی (سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہونے جارہا ہے۔ جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس بڑے ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے ہیں۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران شاہینوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔
چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل آئیں گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی
پڑھیں:
پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
دبئی(سپورٹس ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 7 وکٹ سے شکست کھانے والی پاکستان ٹیم میں آج دو کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے جو گروپ میچ کا حصہ تھے۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، لیکن یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان کم ہے۔
ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی بیٹنگ کو قابو کرنے کے لیے اسپن بولنگ کی بجائے فاسٹ بولنگ سے حملہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی متوقع پلیئنگ الیون میں یہ کھلاڑی شامل ہوں گے
صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد
Post Views: 1