ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے میں آج کرکٹ کے دو بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ میچ اعصاب کی اصل جنگ بن چکا ہے۔ گرین شرٹس نے کسی بھی تنازعے سے بچنے کے لیے میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کر دی، جبکہ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی میدان میں صرف کارکردگی کے ذریعے جواب دیں گے۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف گروپ مرحلے کی ناکامی کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ملا ہے۔ دبئی کے میدان میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ متوقع ہے۔ کپتان سلمان علی آغا پر قیادت کی بھاری ذمہ داری عائد ہے اور بیٹرز کو اس بار زیادہ ڈاٹ بالز سے بچتے ہوئے جارحانہ انداز میں رنز بنانے ہوں گے۔ پیسرز اور اسپنرز کو بھی بھارتی بیٹرز کو دباؤ میں لانے کے لیے اپنی دھاک بٹھانا ہوگی۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کے لئے پی سی بی نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر راحیل کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں جو میچ سے قبل تک ٹیم کو لیکچرز دے کر ذہنی طور پر مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کے لیے اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کیا ہے جو اس سے قبل بھی روایتی حریفوں کے میچز سپروائز کر چکے ہیں۔

گروپ مرحلے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ تنازعات سے بھرپور رہا۔ ٹاس کے وقت ہی میچ ریفری کے فیصلے پر کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جسے بھارت نے سولہویں اوور میں حاصل کر لیا۔ میچ کے بعد بھارتی ٹیم نے کھیل کی روح کے برعکس رویہ اختیار کیا اور نہ صرف ہاتھ ملانے سے گریز کیا بلکہ ڈریسنگ روم کا دروازہ تک بند کر لیا۔ اس معاملے پر پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے فوری طور پر احتجاج درج کرایا اور کپتان سلمان آغا نے پریزینٹیشن تقریب میں شرکت نہیں کی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کل کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، جس کے جواب میں بنگلادیش نے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ سیف حسن نے شاندار 61 رنز اور توحید ہردوئے نے ذمہ دارانہ 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

اب سب کی نظریں دبئی کے میدان پر جمی ہیں جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ ٹاکرا ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شائقین کو ایک سنسنی خیز، اعصاب شکن اور یادگار میچ کی توقع ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے درمیان پی سی بی کے لیے

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی