خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی (کے پی سی ٹی اے) نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا۔
محکمہ ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ و عجائب گھر کے مطابق 1633 اداروں میں سے خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کو سب سے نمایاں ادارہ قرار دیا گیا۔
نادرا کا ای سہولت اور کے پی آئی ٹی بورڈ کی دستک اِیپ رنر اپز قرار پائیں۔
سیکرٹری، محکمہ سیاحت ڈاکٹر عبد الصمد کا کہنا تھا کہ عالمی معیار پر کائیٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ٹورازم ڈیجیٹل اِیپ نے خیبر پختونخوا کا نام روشن کیا۔ ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد، خیبر پختونخوا کے لیے ایک اور سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔
محکمہ سیاحت کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کا سیاحتی وژن عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر سکے گا، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی محنت اور جدت کو قومی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹورازم اتھارٹی خیبر پختونخوا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی، پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم
پشاور:(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کر دیا گیا ہے۔
کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کھیل، خیبر پختونخوا تشفین حیدر اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ارشاد علی شامل ہیں۔ کمیٹی سات دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت اقرباپروری، بدعنوانی یا کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کرے گی۔ تمام تقرریاں صرف اور صرف اہلیت، دیانت اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔