مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں جھمپیر کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، دونوں ٹریک بند
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ریلوے حکام کے مطابق 13 بوگیوں میں سے 6 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا چکا ہے، جبکہ اب بھی 7 بوگیاں ٹریک پر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے یوسف والا جانے والی مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں میٹنگ اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اَپ ٹریک بری طرح متاثر ہونے سے عارضی طور پر معطل ہوگیا۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کوئلہ لیکر کراچی سے یوسف والا جا رہی تھی، حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوئی، جبکہ مسافر ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روکا گیا۔ قراقرم، ملت، کراچی ایکسپریس، تیزگام اور گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کی روانگی متاثر ہوئی۔ امدادی کاموں کیلئے ریلوے عملہ اور کرین طلب کر لی گئی، رات سے ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ گئے۔
مال بردار بوگیوں کی بحالی کیلئے ڈاؤن ٹریک پر کرین موجود ہونے پر اَپ اور ڈاؤن ٹریک دونوں بند ہوگئے۔ ٹرینوں کی آمدورفت چند گھنٹوں ڈاؤن ٹریک سے بحالی کے بعد ایک بار پھر ریلوے انتظامیہ نے بند کر دی۔ ریلوے حکام کے مطابق 13 بوگیوں میں سے 6 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا چکا ہے، جبکہ اب بھی 7 بوگیاں ٹریک پر موجود ہیں۔ ریلوے انتظامیہ کو لاکھوں روپے نقصان کی صورت میں پاور ہاوس کو ادا کرنے ہوں گے۔ بحالی کا کام گزشتہ رات سے جاری ہے، جس میں مزید کئی گھنٹے لگیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مال بردار
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔