Jasarat News:
2025-09-21@15:04:35 GMT

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی لہر تیز کریں گے، ترک صدر

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی لہر تیز کریں گے، ترک صدر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، دو ریاستی حل کے عملی نفاذ کو تیز کرے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترک صدر نے کہاکہ اس بار جنرل اسمبلی کا اجلاس پچھلے برسوں سے مختلف ہے کیونکہ اس دوران فلسطین کی ریاستی حیثیت تسلیم کرنے کے اہم فیصلے سامنے آئیں گے۔

شام کے صدر احمد الشرع کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے حوالے سے ترک صدر نے کہا کہ انقرہ دمشق کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور اپنے ہمسایہ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا۔

صدر اردوان نے مزید بتایا کہ انہیں نیویارک میں واقع ترک ایوی سینٹر، جسے ترک ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، میں شامی صدر الشرع سے ملاقات کا موقع ملے گا۔

واضح رہےکہ  عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، مگر دوسری طرف غزہ میں امریکا اور اسرائیل امداد کے نام پر دہشت گردی کر رہے ہیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مسلم حکمران بھی کھلی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیر اعظم کل یو این کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

ویب ڈیسک :  وزیرِ اعظم شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے  ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم اجلاس میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت پر زور دیں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کی مشکلات اجاگر کریں گے۔

 وزیرِ اعظم دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور اسلامو فوبیا سمیت عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم یو این کے اجلاس کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، وہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں اور اقوامِ متحدہ کے حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے امن، ترقی اور عالمی خوش حالی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرلیا
  • وزیر اعظم کل یو این کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
  • فلسطینی صدر امریکی ویزے سے محروم ،  یو این اجلاس میں ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے
  • برطانوی وزیراعظم آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت:تاریخی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
  • پرتگال کا بھی فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان، صہیونی ریاست کو دھچکا
  • پرتگال بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار، برازیل اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت چلا گیا
  • پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنیکا اعلان
  • پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان