ڈرگ کورٹ نے بغیرلائسنس ادویات بیچنے کے الزام میں حکیم شہزادکو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات بیچنے کے الزام میں حکیم شہزاد کو گرفتار کرنیکا حکم جاری کردیا۔چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے ڈی پی او کو حکیم شہزاد کو گرفتار کرنیکا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہیکہ حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالتی احکامات کے باوجود حکیم شہزادکو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔حکیم شہزاد پر غیرقانونی اشتہار اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمیکے متن کے مطابق حکیم شہزاد ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر غیرقانونی تشہیر میں ملوث ہے۔عدالت نے حکیم شہزاد کو 24 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرمان کو اپیل کا حق دینے اور اس کیلئے 45 دن میں قانون سازی کا حکم سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرمان کو اپیل کا حق دینے اور اس کیلئے 45 دن میں قانون سازی کا حکم حماس کا صدر ٹرمپ کو خط؛ غزہ جنگ بندی کے لیے بڑی پیشکش کردی صاحبزادہ فرحان نے بھارت کیخلاف ففٹی بناکر ‘گن شاٹ’ انداز میں جشن منانے کی وجہ بتا دی برطانیہ میں فلسطینی مشن کی عمارت کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسطینی پرچم بھی لہرادیا گیا پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے، عظمی بخاری اقوام متحدہ؛ 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے؛ اسرائیل امریکا کا بائیکاٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈرگ کورٹ کا حکم

پڑھیں:

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا۔ بعدازاں عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ
  • خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے کورٹ کو منتقل کر دیا گیا
  • سلمان خان ایک اور قانونی مشکل میں پھنس گئے، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا الزام
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • سلمان خان پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا الزام، ایک اور قانونی مشکل میں پھنس گئے
  • آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • آڈیو لیک کیس، علی امین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • غیرقانونی ادویات کی پبلیسٹی،حکیم شہزادکےوارنٹ گرفتاری جاری